ایشیا کپ ٹی-20کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو کراری شکست دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ اس جیت کے بعد پوری دنیا میں بھارتیوں اور کرکٹ شائقین نے جشن منایا۔وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عربی مسلمان بھی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ویریفائیڈ یوزر وسیم آر خان نے لکھا،’ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کا سینہ چوڑا ہو جائے گا! پاکستان پر بھارت کی شاندار جیت پر نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا نے جشن منایا، دبئی کے شیخ صاحب کا جشن کمال کا رہا، پوری دنیا ہماری تہذیب و ثقافت کی دیوانی ہے!‘
इस विडीओ को देख आपकी छाती चौड़ी हो जाएगी !
पाकिस्तान पर भारत की धमाकेदार जीत पर केवल भारत में ही नही पूरी दुनिया ने जश्न मनाया दुबई के शैख़ साहब का जश्न कमाल का रहा हमारी संस्कृत संस्कार व्यवहार की पूरी दुनिया दिवानी है! pic.twitter.com/AJgc0eNp0A— WASIM R KHAN MAI HOON MODI KA PARIWAR (@wasimkhan0730) August 29, 2022
وہیں کئی دیگر یوزرس، بھی اس ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو ’النادي العربي‘کے ٹویٹر ہینڈل(@alarabiclubnews) پر ملا۔ اس ویڈیو کو 22 ستمبر 2020کو پوسٹ کیا گیا تھا، جسے عربی زبان میں کیپشن، ’فرحة رئيس وأعضاء مجلس إدارة النادي العربي بهدف الفوز بأقدام علي أحمد خلف‘دیا گیا ہے، جس کا اردو ترجمہ ہے،’علی احمد خلف کے فاتحانہ گول کرنے کے بعد عرب کلب کے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ممبران کا اظہارِ خوشی‘۔
فرحة رئيس وأعضاء مجلس إدارة النادي العربي بهدف الفوز بأقدام علي أحمد خلف 💚💚💚 pic.twitter.com/rEjlKrAAgm
— النادي العربي (@alarabiclubnews) September 21, 2020
بعد ازاں ہم نے ویریفائیڈ یوزر وسیم آر خان کا پروفائل چیک کیا، جنھوں نے ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ ان کے ٹویٹر بایو کے مطابق، وسیم آر خان بی جے پی کے ممبئی اقلیتی مورچہ کے صدر اور وقف ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد دبئی کے شیخوں کے جشن منانے کا ویڈیو غلط ہے، کیونکہ یہ ویڈیو دبئی کے شیخوں کا نہیں بلکہ کویت کے شیخوں کا ہے۔ یہ ویڈیو دو سال پرانا ہے اور یہ شیخ، فٹبال میچ میں کھلاڑی علی احمد خلف کے وننگ گول کرنے کے بعد خوشی منا رہے ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔
دعوی: پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کا جشن دبئی کے شیخوں نے منایا
دعویٰ کنندہ: وسیم آر خان اور دیگر یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن