سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو جوڑا مندر میں پوجا-ارچنا کرنے کے بعد بائک سے گھر جا رہا ہے، اس دوران لڑکی کا دوپٹہ بائک کے پہیئے میں پھنس جاتا ہے۔بغیر دوپٹے کے لڑکی شرم و عار محسوس کرتی ہے، تبھی وہاں پر ایک مسلم میاں-بیوی پہنچتے ہیں۔ مسلم خاتون اپنا برقعہ اتار کر ہندو لڑکی کو پہنا دیتی ہے۔
سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انسانیت اور آپسی بھائی چارے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
ایک یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’یہ ہے ہمارا ہندوستان۔ مندر سے نکلی خاتون کی ساڑی موٹر سائیکل میں پھنس کر اتر گئی تو وہاں سے نکلتے مسلم خاندان کی خاتون نے سر راہ اپنا برقعہ اتار کر اس خاتون کو پہنا دیا اور شرمندگی سے بچا لیا۔انسانیت زندہ آباد، جے ہند‘۔
وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
اس ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو 3RD EYE نامی یوٹیوب چینل پر 23 اگست 2022 کو اپلوڈ ملا، جسے سرخی،‘THIS IS AMAZING | Muslim Women Helped a Hindu Girl at Temple’ دی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے آخر میں ایک ڈسکلیمر دیا گیا ہے۔ ڈسکلیمر کے مطابق اس ویڈیو کو ایجوکیٹ کرنے (تعلیم و تربیت) اور عوام کو بیدار کرنے کے مقصد سے بنایا گیا تھا۔
نتیجہ
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو سچے واقعے پر مبنی نہیں ہے۔ یہ ایک اسکرپٹیڈ ویڈیو ہے جسے عوام میں بیداری، آپسی بھائی چارے اور تعلیم کے مقصد سے بنایا گیا ہے، لہذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: ہندو خاتون کو مصیبت میں مسلم خاتون نے برقعہ پہنا کر شرمندگی سے بچایا۔
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن