عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 11 اگست کو ریلیز ہونے کو ہے ۔ مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ایسے میں ٹویٹر پر بھی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر BoycottLaalSinghCaddha ٹرینڈ کر رہا ہے۔
دریں اثنا، ایک یوزر نے #BoycottLaalSinghCaddha کے ساتھ ٹویٹ کر کے عامر خان کو اَینٹی ہندو (ہندو مخالف) جہادی مسلمانوں کا حامی قرار دیا۔ یوزر نے عامر خان کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس پر لکھا ہوا تھا، ’پہلی بار نہیں، عامر خان نے کھل کر اَینٹی ہندو ، جہادی مسلمانوں کی حمایت کی۔ تصویر میں عامر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور مولانا طارق جمیل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ وہیں یوزر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،’ کیا یہ کافی نہیں ہے؟ #LalSinghCaddha کے بائیکاٹ کی وجہ۔ #BoycottLaalSinghChaddha #BoycottBollywood #AamirKhan‘
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی جانچ- پڑتال کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے تصویر کو ریورس سرچ امیج کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر پاکستانی انٹرٹینمنٹ نیوز پورٹل Sialنیوز پر ملی۔ یہاں بتایا گیا ہےکہ یہ تصویر 2012 میں حج کے دوران لی گئی تھی۔
اس کے ساتھ ہی ہمیں یوٹیوب پر طارق جمیل کی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں انھیں عامر خان اور شاہد آفریدی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ عامر خان کی حج کے دوران 2012 میں لی گئی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
دعویٰ: عامر خان نے کی اینٹی ہندو جہادی مسلمانوں کی حمایت
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن