مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انجینئرنگ کے طالب علم نشانک راٹھور کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ اسے قتل قرار دے رہے ہیں تو کچھ نے اس کے پیچھےکمیونل اینگل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوپی کے ضلع کوشامبی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ونود سونکر نے لکھا ،’ ایک بار پھر’سر تن سے جدا‘ کو لے کر ہندو قتل ہوا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی اشرف مسلمان نے ’سر تن سے جدا‘ کے خلاف فتویٰ جاری نہیں کیا ہے۔ یہ اشرف ملا-مولانا اس ملک کو دارالاسلام بنانا چاہتے ہیں۔ اگرہنوز ہندو بیدا نہ ہوا تو مستقبل خطرے میں ہے۔ #NishankRathore #Bhopal ‘
نیوز نیشن کے صحافی شبھم ترپاٹھی نے اس معاملے پر نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا،’ہاں تو اظہارِ خیال کی آزادی والے بھانڈو ! کہاں ہو؟ بھوپال میں نشانک کی لاش ریلوے ٹریک پر ملی ہے۔ پہلے اس کے والدین کو یہ میسج کیا گیاتھا۔ ٹھیک اس سے پہلے نشاک کے انسٹا گرام پر یہ یہ اسٹوری لگائی گئی تھی۔ کنیہیا لال، امیشن کولے کے بعد #NishankRathore ‘
وہیں اس معاملے پر کئی دیگر یوزرس نے بھی پوسٹ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
نشانک کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی، یہ واقعہ پولیس کے لیے پریشانی کا باعث تھا۔ واقعہ کی جانچ کی ذمہ داری ایس آئی ٹی کو سونپی گئی۔ ایس آئی ٹی نے کیس کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی۔ بھوپال ایمس کی فورنسک رپورٹ اور نشانک کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نشانک کا قتل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹرین کی زد میں آکر اس کی موت ہوئی تھی۔
نیوز 18 ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بھوپال ایمس کی فورنسک جانچ میں نشانک کے قتل کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فورنسک ایکسپرٹ کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ معاملہ خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ ٹرین کے پہیوں میں پھنس کر نشانک 5 سے 6 فٹ تک گھسیٹتا گیا تھا، زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی‘۔
وہیں اس معاملے میں ایس آئی ٹی نے مزید ایک انکشاف کیا ہے کہ نشانک نے آن لائن قرض لے رکھا تھا۔ اس پر قرض کی ادائیگی کا دباؤ بہت زیادہ تھا۔ اس تناظر میں، نوبھارت ٹائمز نے ہیڈلائن، ’ Nishank Rathore Death Case: قرض کے دباؤ میں انجینیئرنگ کے طالب علم نے خود کشی کی،’ایس آئی ٹی کا دعویٰ‘ سے ایک خبر پبلش کی ہے۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی (DFRAC)کی تحقیقات اور فورنسک رپورٹ کے بعد یہ واضح ہے کہ نشانک کا قتل نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے خودکشی کی تھی، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ نشانک کا قتل کیا گیا تھا اور اسے کمیونل اینگل دینے کا دعویٰ غلط ہے۔
دعویٰ: نشانک راٹھور قتل کیا گیا تھا
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن