ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #अश्लील_Narendra ٹرینڈ کر رہا ہے۔ رپورٹ لکھنے جانے تک #अश्लील_Narendra پر 18 ہزار سے زیادہ ٹویٹس کیے جا چکے ہیں۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی تصاویر کا ایک کولاج بھی وائرل ہو رہا ہے۔
Ek Hinduنامی یوزر نے کیپشن، ’ The Real अश्लील is here #अश्लील_Narendra ‘ (یعنی حقیقی فحاش یہاں (نہرو) ہے۔) کے ساتھ نہرو کی تصویروں کا ایک کولاج ٹویٹ کیا ہے۔
ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کے ساتھ نہرو کی کئی تصاویر ،فحاشی کے دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح انوج دھیمان نامی یوزر نے جس کے بایو میں راشٹروادی ہندو، مصنف… گلوکار لکھا ہے، نے بھی کیپشن ، ’ Now you can decide,,who is अश्लील? #अश्लील_Narendra ‘(اب آپ فیصلہ کر سکتے ہیں، کون فحش ہے؟) کے ساتھ انہی تصویروں کا کولاج شیئر کیا۔
تقریباً اسی دعوے سے ملتے جلتے دعوے کے ساتھ کئی دیگر یوزرس نے بھی نہرو کی تصوریروں کا یہی کولاج شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC نے نہرو کے وائرل ہو رہے کولاج کی پڑتال کی۔ کولاج میں 09 تصاویر ہیں، DFRAC کی جانب سے پہلے بھی ان تصاویر کا فیکٹ چیک کیا جا چکا ہے، جسے یہاں کلک کرکے پڑھا جا سکتا ہے۔
1)
تصویر میں نظر آنے والی خاتون نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت ہیں۔ آؤٹ لک میگزین کے مطابق یہ تصویر 1949 میں لی گئی تھی، جب ہندوستان کے اولیں وزیر اعظم نہرو امریکی دورے پر تھے۔
2)
پنڈت نہرو عوامی طور پر ایڈوینا ماؤنٹ بیٹن کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹ رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ نہرو اور ایڈوینا کے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ ایڈوینا کی بیٹی پامیلا نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان میں ایک دوسرے کے لیے گہری محبت اور احترام تھا لیکن ان کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں تھا۔
3)
انڈین ایکسپریس کے مطابق اس تصویر میں نظر آنے والی خاتون نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت ہی ہیں۔
5)
اس تصویر میں نہرو کے ساتھ نظر آنے والی خاتون مشہور ہندوستانی کلاسیکل ڈانسر مرنالنی سارا بھائی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، نہرو کے مرنالنی سارا بھائی کے شوہر وکرم سارا بھائی اور والدہ اَمّو کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ یہ خاص تصویر دہلی میں لی گئی تھی۔ نہرو مرنالینی کو ان کے فارمنس کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
6)
اس تصویر میں نہرو جیکولین کینیڈی اوناسس کے ماتھے پر تلک لگا رہے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق جیکولین امریکہ کی خاتون اول تھیں۔
7)
دی ہندو کے مطابق بھارت کی پہلی خاتون پریس فوٹوگرافر ہومائی نے نندا دیوی کے لیے 45 منٹ کی پرواز کے دوران پہلے بی او اے سی جیٹ طیارے میں یہ تصوری کھینیچی۔ نہرو ، اس وقت کے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اہلیہ سائمن کا سگریٹ جلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہونٹوں پر ایک جلتی سگریٹ بھی ہے۔
8)
پنڈت جواہر لال نہرو نے نئی دہلی میں ماؤنٹ بیٹن کی سب سے چھوٹی بیٹی پامیلا ماؤنٹ بیٹن اور ان کے والدین کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
9)
تصویر میں نظر آنے والی خاتون نہرو کی بھانجی نینتارا سہگل ہیں، جنہوں نے 1955 میں لندن کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
غور طلب ہے کہ نہرو کی ان 09 تصویروں کا کولاج 2012 سے وائرل ہو رہا ہے۔ DFRAC نے 14 نومبر 2021 کو چلے ٹویٹر ٹرینڈ “#ठरकी_दिवस or #बाल_दिवस” (ٹھرکی دیوس یا بال دیوس) پر ایک خصوصی رپورٹ بھی کیا ہے، جسے یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی (DFRAC)کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ جواہر لال نہرو کی مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس نے بھی بے حسی کی بلندیوں کو اس طرح عبور کیا ہے کہ بہن کے ساتھ نہرو کی تصویر کو فحش دعوؤں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
دعویٰ: پڈت نہرو، حقیقی فحاش
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن