کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے لوک سبھا رکن راہل گاندھی کا ایک بیان سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ مودی کو ملک کو یہ بتانا چاہیے کہ انہوں نے پاکستان سے لڑنے کے نام پر مہنگے ہتھیار خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کیوں خرچ کیے؟ جبکہ پورا پاکستان ایک ارب ڈالر سے کم میں خریدا جا سکتا ہے‘۔
سوشل میڈیا یوزرس راہل گاندھی کے اس بیان کو شیئر کر کے مودی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
ایک ٹویٹر یوزر نے مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی کے بیان کو ٹویٹ کیا۔
فیکٹ چیک:
اس بیان کی جانچ- پڑتال کے لیے ہم نے راہل گاندھی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو سرچ کیا اور ہمیں وہاں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔
مزید معلومات کے لیے، ہم نے ’ٹویٹر پر’کی ورڈ‘ سرچ کیا اور پایا کہ اسی دعوے کے ساتھ یہی بیان اپریل کے مہینے میں بھی وائرل ہوا تھا۔
علاوہ ازیں اس خبر پر زیادہ تر ٹویٹس پاکستانی اکاؤنٹس کی جانب سے کیے گئے تھے۔ ٹویٹس یہاں، یہاں، یہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی (DFRAC) کے فیکٹ چیک میں سوشل میڈیا یوزرس کے دعوے کو غلط پایا گیا، کیونکہ راہل گاندھی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی نے کہا کہ پورے پاکستان کو 1 بلین ڈالر سے کم میں خریدا جا سکتا ہے
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک