سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ غیر مسلم لڑکے کو ڈیٹ کرنے کے سبب مسلم لڑکی کو اس کے بھائیوں نے بری طرح سے مارا، پیٹا۔
ٹِن مین نامی ٹویٹر یوزر نے 11 مئی 2022 کی صبح انگریزی میں کیپشن،’امریکہ میں غیر مسلم کو ڈیٹ کرنے کی چاہت کی وجہ سے بھائی نے لڑکی کو زدوکوب کیا‘ کے ساتھ ٹویٹ کیا۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے بعد ہم نے پایا کہ لائف اور بلوکنوٹ نامی روسی ویب سائٹ نے (یہ ویڈیو ) اسے ’’کراسروڈار میں، ایک لڑکی کو اپنے عاشق کے پاس بھاگ کر جانے کی کوشش سے باز رکھنے کے لیے بے رحمی سے پیٹا گیا‘‘ کی سرخی کے ساتھ کور کیا ہے۔
ساتھ ہی ریورس سرچ کرنے پر ہمیں یہی ویڈیو سینٹ پیٹرسبرگ بیسڈ V Kontakteنام کے آن لائن سوشل میڈیا پر بھی ملی، جسے REBORN نامی یوزر نے 06 جولائی 2021 کو پوسٹ کیا ہے۔
روسی زبان میں کیے گئے پوسٹ کا تقریباً اردو ترجمہ اس طرح ہے کہ کراسروڈار میں، انہوں نے ایک نوجوان جِپسی خاتون کو زد وکوب کیا اورذلیل کیا، جو یوکرین میں ایک لڑکے کے پاس بھاگ کر جانا چاہتی تھی۔ اور انہوں نے اپنے ہی رشتہ داروں کو پیٹا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، اس نے تنہا ہی اپنے بے روزگار والد اور بھائیوں کی مدد کی۔ اور پھر وہ پوچھتے ہیں کہ ہر کوئی ان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟
نتیجہ:
فیکٹ چیکٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو امریکہ کا نہیں بلکہ روس کا ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
دعویٰ: امریکہ میں غیر مسلم کو ڈیٹ کرنے پر لڑکی کو اس کے بھائی نے زدو کوب کیا
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملائیشیا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- فیکٹ چیک: ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ بھگت سنگھ نے نہیں، حسرت ؔموہانی نے دیا تھا
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)