فیکٹ چیک: اورنگزیب کو گالیاں دیتے ہوئے CSK کے فین کی وائرل تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

فیکٹ چیک: اورنگزیب کو گالیاں دیتے ہوئے چنئی سپر کنگ کے فین کی وائرل تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

دعویٰ

وائرل پوسٹ میں ایک آئی پی ایل ٹیم کے فین کی تصویر دکھائی گئی ہے جو اسٹیڈیم میں دیگر ناظرین کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں فین ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے ہے جس پر 17ویں صدی کے مغل حکمران اورنگزیب کے بارے میں گالی آمیز الفاظ درج ہیں۔ تصویر شیئر کر یوزرز نے کیپشن لکھا: "چنئی سپر کنگ کے پاس بہترین فین بیس ہونے کی وجہ ہے۔”

Link; Archive Link

Link; Archive Link

فیکٹ چیک

وائرل پوسٹ کے جانچ کے دوران ڈی ایف ار اے سی ٹیم نے اس دعوے کو گمراہ کن پایا۔ وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر ایڈٹ کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ، ریورس امیج سرچ سے ہمیں رتنا کمار کی ایک ​​ٹویٹر پوسٹ ملی ۔ اس نے اسے 23 مارچ 2025 کو کیپشن دیتے ہوے پوسٹ کیا کہ "میرے بالغ ہونے کو شاندار بنانے کے لیے دھونی کا شکریہ۔ ایک اور خوشی کے لیے یونیورس کا شکریہ۔ ” ساتھ ہی یوزر نے کیپشن میں مہندر سنگھ دھونی کو ٹیگ کیا ہے۔

Link

دار حقیقت یہ اصل پوسٹ پلے کارڈ دکھاتی ہے جس پر لکھا ہے: "دی مین، دی متھ، دی ماہی!!”۔

نتیجہ

لہٰذا، ڈی ایف ار اے سی کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر ترمیم شدہ ہے۔ اصل پوسٹ رتنا کمار نے شیئرکی ہے جس میں کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی تعریف درج ہے، نہ کہ گالی آمیز الفاظ۔

تجزیہ: گمراہ کن