لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں کرسٹیانو رونالڈو کو خانہ کعبہ پر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ساتھ ایک خاتون بھی نظر آ رہی ہیں۔ یوزرس ان تصاویر کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
ایک یوزر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ماشااللہ دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسلام قبول کر لیا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ حرم شریف میں نماز ادا کی۔
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی رونالڈو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسے ہی دعوے کیے، جنہیں یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل تصاویر کی چھان بین کے لیے متعلقہ کیورڈ سرچ کیے؛ ہمیں کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتی کوئی معتبر میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ ہم نے کرسٹیانو رونالڈو کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بھی چیک کیا لیکن یہاں بھی ہمیں ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے اے آئی ڈٹیکشن ٹولز کی مدد سے وائرل تصاویر کی چھان بین کی۔ ہم نے پایا کہ وائرل تصاویر اے آئی کا استعمال کر بنائی گئی تھیں۔ جب ہم نے ایک تصویر کو اے آئی ڈٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا، تو ہمیں اس کے اے آئی سےبنائے جانے کا 91% امکان ملا۔ جبکہ ایک تصویر میں رونالڈو کے ہاتھ میں 6 انگلیاں نظر آرہی ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تصویر بھی اے آئی سے بنائی گئی ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نہ تو اسلام قبول کیا ہے اور نہ ہی حرم شریف میں نماز ادا کی ہے۔ وائرل تصاویر اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔