سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی ایک شخص پر بندوق تانے کھڑا ہے۔ اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا رکھے ہیں اور اس کے گلے میں پی ایم مودی کی تصویر والا بیج دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس اس تصویر کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیلی فوجی نے ایک فلسطینی کو اس لیے گولی نہیں ماری کیونکہ اس کے گلے میں پی ایم مودی کی تصویر لٹک رہی تھی۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل تصویر کی پڑتال کی۔ ہم نے تصویر سے متعلق کی ورڈ سرچ کیے، لیکن ہمیں اس حوالے سے کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ اس کے بعد ہم نے ایڈیٹیڈ امیج ڈٹیکشن ٹول ’فوٹوفورنزکس‘ کے ذریعے وائرل تصویر کی جانچ کی۔ فوٹوفورنزکس کی جانچ میں سامنے آیا کہ وائرل تصویر میں پی ایم مودی کی تصویر کو ایڈٹ کرکے جوڑا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کر اسمیں پی ایم مودی کی تصویر جوڑی گئی ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔