Home / Featured / فیکٹ چیک: راجستھان ہائی وے پر مسلم ہوٹلوں میں نامرد کرنے والی ادویات ملا ہوا کھانا کھلائے جانے کا غلط دعویٰ وائرل

فیکٹ چیک: راجستھان ہائی وے پر مسلم ہوٹلوں میں نامرد کرنے والی ادویات ملا ہوا کھانا کھلائے جانے کا غلط دعویٰ وائرل

راجستھان ہائی وے پر مسلم ہوٹلوں میں نامرد کرنے والی ادویات ملا ہوا کھانا کھلائے جانے کا غلط دعویٰ وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر کے ہائی وے پر واقع 40 سے زائد مسلم ڈھابوں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان بتاتا ہے کہ مسلمانوں کے ہوٹلوں میں کھانے میں نامرد کرنے والی ادویات کی ملاوٹ کر اور نان ویج اشیاء ملا کر ہندو کسٹمر کو کھلایا جارہا ہے۔ یوزرس ویڈیو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں، “پولیس نے راجستھان-گجرات-مہاراشٹرا ہائی وے پر 40 مسلم ہوٹلوں پر چھاپہ مارا۔

Link

اس کے علاوہ اس ویڈیو کو دیگر یوزر نے بھی شیئر کیا ہے جسے یہاں کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کے لیے متعلقہ کی ورڈ سرچ کیے، لیکن ہمیں 40 مسلم ہوٹلوں پر چھاپے کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی۔ اس کے علاوہ ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو کے 32 سیکنڈ پر چار تصاویر دی گئی ہیں۔ ہم نے ان تصاویر کے بارے میں سرچ کیا۔ ہمیں پہلی تصویر 11 جولائی 2019 کو بجنور پولیس کے ایکس ہینڈل پر پوسٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ شیرکوٹ بجنورپولیس نے مدرسہ میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں 06 ملزمان کو 01 پستول، 04 طمنچے اور بھاری مقدار میں کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔”

Link

جبکہ بریانی کی دوسری تصویر 1 جولائی 2016 کو اپلوڈ’ ویڈیوز مائی لائیو ہاؤ ٹو’ یوٹیوب چینل پر بریانی کی ایک ویڈیو کے تھمب نیل میں ملا۔

Link

جبکہ تیسری اور چوتھی تصاویر 2 مئی 2019 کو ڈیلی مرر ڈاٹ ایل پر شائع ایک نیوز آرٹیکل میں ملیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس ٹی ایف نے کولمبو کے وولفنڈل اسٹریٹ میں ایک شخص اور اس کے بیٹے کے گھر پر چھاپہ مارا۔ایس ٹی ایف نے پاکستان میں تیارشدہ اور سری لنکا میں فروخت کے لئے بین ٹراماڈول اور متعدد غیر قانونی ادویات برآمد کیں۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ 40 مسلم ہوٹلوں پر چھاپہ پڑنے کا وائرل دعویٰ غلط ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دکھائی گئی مختلف جگہوں کی تصاویر مسلمانوں کے ہوٹلوں پر چھاپوں کی بتاکر شیئر کی گئی ہیں۔

Tagged: