سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک عمارت کی گیلری میں تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے سے خوفزدہ نیتن یاہو اپنی جان بچانے کے لیے تیزی سے بنکر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تل ابیب میں بنکر کی طرف بھاگے۔
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر ایسا ہی دعویٰ کیا ہے جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پر
کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی تصدیق کے لیے گوگل پر ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو 14 دسمبر 2021 کو اسرائیلی وزیر اعظم کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ ملا ۔ جس میں نیتن یاہو نے ویڈیو کے بارے میں لکھا ہے، “مجھے آپ کے لیے بھاگتے ہوئے ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو نصف گھنٹہ پہلے کنیسٹ میں لی گئی تھی۔
اس کے علاوہ، ہمیں 13 دسمبر 2021 کو شائع ہدابروٹ کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما بینجمن نیتن یاہو کنیسٹ میں اپنے دفتر سے پلینری سیشن میں ووٹ کرنے کے لیے دوڑ کر پہنچے ۔ اس کے بعد انہوں نے آن لائن لکھا: "مجھے ہمیشہ آپ کے لیے بھاگنے پر فخر ہے
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ نیتن یاہو کا ایران کے حملوں کے خوف سے بھاگنے کا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو دسمبر 2021 کی ہے جب نیتن یاہو پلینری سیشن میں ووٹنگ میں شرکت کے لیے کنیسیٹ کے اپنے دفتر سے بھاگتے ہوئے پہنچے تھے۔