سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں گیت کار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں جاوید جعفری اور ارمیلا ماٹونڈکر کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے دعویٰ کیا کہ ان فلمی ستاروں نے امبانی کے بیٹے کی شادی میں مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کے سامنے ڈانس کیا تھا۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جتیندر پرتاپ سنگھ نامی یوزر نے لکھا، “یہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی ویڈیو ہے حالانکہ اسلام میں ناچ گانا منع ہے، لیکن مکیش امبانی سے نگ ملنے کی امید میں یہ منافقین انٹیلیا کے سامنے کس طرح سے ناچ رہے ہیں؟”دیکھو ان میں شیو سینا کی قانون ساز کونسل کی رکن ارمیلا آصف بھی ہیں، یہ سب بول چکے ہیں کہ ہندوستان میں انہیں ڈر لگتا ہے لیکن انٹیلیا کے سامنے ناچنے میں انہیں ڈر نہیں لگتا ، انہیں افغانستان بھیج دو پھر پتہ چلے گا آر ایس ایس اور طالبان میں کیا فرق ہے؟
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی۔ ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو 8 دسمبر 2018 کو آر جے صائمہ سمیت بہت سے سوشل میڈیا یوزرس نے شیئر کیا تھا۔ صائمہ نے ویڈیو شیئر کر لکھا تھا ، ’’جاوید اختر، جاوید جعفری، ارمیلا ماٹونڈکر، شبانہ اعظمی بے باک ڈانس کر رہے ہیں۔ سب سے اچھی چیز جو میں نے آج دیکھی ہے۔
مزید پڑتال کرنے پر، ہماری ٹیم کو اس ویڈیو کے حوالے سے شبانہ اعظمی کا 11 دسمبر 2018 کا ایک ٹویٹ ملا ۔ شبانہ اعظمی نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جاوید اختر اور ارمیلا ماٹونڈکر میرے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو ادے پور میں امبانی کے فنکشن کا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ ویڈیو کھنڈالہ میں ہمارے گھر سکون میں شاہانہ چنمے کی شادی کا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جاوید اختر، شبانہ اعظمی اور ارمیلا ماٹونڈکر کے ڈانس کا یہ ویڈیو مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو سال 2018 میں شاہانہ چنمے کی شادی کا ہے۔ اس لیے یوزر کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔