Home / Misleading-ur / کیا مسلمان یوروپیئنس  کو بیئر پینے اور ساسیج کھانے سے منع کر رہے ہیں ؟  پڑھیں فیکٹ چیک

کیا مسلمان یوروپیئنس  کو بیئر پینے اور ساسیج کھانے سے منع کر رہے ہیں ؟  پڑھیں فیکٹ چیک

کیا مسلمان یوروپیئنس کو بیئر پینے اور ساسیج کھانے سے منع کر رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ "مسلمان نہیں چاہتے کہ یورپ میں رہنے والے بیئر پئیں اور ساسیج کھائیں۔اس پر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟”

Link

فیکٹ چیک

پڑتال کرنے پر ڈی فریک نے پایا کہ یہ ویڈیو بوسنیا کی ہے۔ بوسنیا جنوب مشرقی یورپ کا ایک ملک ہے جو جزیرہ بلقان پر واقع ہے۔ ہمیں اس ویڈیو کے حوالے سے بہت سی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ووکس ڈاٹ بی اے کی رپورٹ کے مطابق “کچھ دن پہلے سوشل نیٹ ورکس پر دو ویڈیو کلپس سامنے آئے جن میں امام کے لباس کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور اسلام کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ تاہم، بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اسلامی کمیونٹی کے اماموں کے پورٹل اور ڈائسپورا نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو کلپس فیک ہیں۔

Link

مزید برآں، ہمیں بلیک کرونیکل کی ایک رپورٹ بھی ملی جس میں وائرل ویڈیو کے بارے میں اسی طرح کے فیکٹ بتائے گئے ہیں۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو ،جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ یورپ میں رہنے والے بیئر پییں اور ساسیج کھائیں، گمراہ کن ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو فیک اور اسکرپٹیڈ ہے۔

Tagged: