بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیجسوی یادو شراب کے نشے میں جھومتے ہوۓ بیان دے رہے ہیں ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیجسوی یادو مرکز کی نریندر مودی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم پر طنز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم میں بہار کو جھنجھنا تھما دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ تیجسوی یادو کی زبان بیان دیتے ہوئے لڑ کھڑا رہی ہے۔
یوزرس لکھ رہے ہیں کہ تیجسوی یادو شراب کے نشے میں جھوم رہے ہیں، اسی وجہ سے ان کی زبان لڑ کھڑا رہی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا- "راشٹریہ جنتا دل کے سڑک چھاپ لیڈر۔ "جھوم برابر جھوم شرابی-
اس ویڈیو کو کئی دوسرے یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے۔ جسے یہاں اور یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پایا کہ وائرل ویڈیو میں ‘ریپبلک بھارت’ کا لوگو لگا ہے۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے ریپبلک بھارت کا یوٹیوب چینل دیکھا۔ ہمیں یہاں تیجسوی یادو کا بیان شارٹس ویڈیو میں اپ لوڈ ملا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیجسوی یادو صاف صاف بیان دے رہے ہیں اور ان کی زبان بھی نہیں لڑ کھڑا رہی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تیجسوی یادو کے ویڈیو کو ایڈیٹنگ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ایڈٹ کیا گیا ہے اور ویڈیو کی رفتار کو کم کر دیا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس نے تیجسوی یادو کا ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔