سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو، اس دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر میں مہا وِکاس اگھاڑی کی فتح پر پاکستان کا جھنڈا پھہرایا گیا۔
’سدرشن مراٹھی‘ (@SudarshanNewsMH) نے شیئر کرتے ہوئے مراٹھی زبان میں کیپشن لکھا، جس کا اردو ترجمہ اس طرح ہے، ’شری رام پور کے وارڈ نمبر 2 یعنی ویسٹن چوک علاقے میں مہا وکاس اگھاڑی کا جشن مناتے ہوئے مسلم سماجی کارکنان نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا‘۔
ساتھ ہی، اس ویڈیو کو سدرشن نیوز کے آفیشیل ہینڈل سے بھی کوٹ ری-پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’فتح کے جلوس میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ مہاراشٹر کے شری رام پور کا ہے معاملہ‘۔
علاوہ ازیں، متعدد سوشل میڈیا یوزرس، اس ویڈیو کو مہاراشٹر کے شری رام پور کے ویسٹن چوک علاقے میں مہا وکاس اگھاڑی کی جیت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں، جنھیں یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی اور پایا کہ ویڈیو میں نظر آ رہا جھنڈا پاکستان کا نہیں ہے۔ یہ ایک اسلامی جھنڈا ہے۔
یہاں دیے گئے کولاج میں اسلامی جھنڈے اور پاکستانی جھنڈے کے مابین واضح فرق کو دیکھا جا سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ اسلامی جھنڈا مکمل سبز رنگ کا ہوتا ہے جبکہ پاکستانی جھنڈے میں ایک سفید پٹی بھی ہوتی ہے اور اس کے بعد سبز رنگ پر چاند اور تارہ بنا ہوتا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس جھنڈے کو پاکستان کا جھنڈا بتایا جا رہا ہے وہ در حقیقت اسلامی پرچم ہے۔ اس لیے سدرشن مراٹھی سمیت دیگر تمام سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔