سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی اکاؤنٹ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’لال چوک، سری نگر کشمیر‘۔
اس تصویر میں متعدد افراد، لال چوک گھنٹہ گھر پر پاکستانی پرچم آویزاں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Source: X
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے Google کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہماری ٹیم نے یہی تصوری GettyImages کی ویب سائٹ پر ستمبر 2010 میں اپلوڈ شدہ پایا۔ یہاں تصویر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے عید الفطر کے دن سری نگر کے گھنٹہ گھر پر ایک جھنڈا پھہرایا۔
علاوہ ازیں ہمیں انڈیا ٹوڈے اور لائیو مِنٹ سمیت کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق رواں برس 2024 میں بھارت کے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر، کشمیر میں واقع لال چوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر کو تین رنگوں (ترنگے) سے سجایا گیا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ تصویر 2010 کی ہے، اس لیے پاکستانی یوزر کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔