Home / Misleading-ur / مغربی بنگال میں سڑک بلاک کرکے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

مغربی بنگال میں سڑک بلاک کرکے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مغربی بنگال میں پوری سڑک کو بلاک کرکے روزہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

منوج شریواستو نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’سڑک پر نماز کے بعد پیش ہے، سڑک پر افطار پارٹی، یہ مغربی بنگال-کولکاتا سے ہے، ذات پرست ہندوؤں! سدھر جاؤ، ورنہ وہ دن دور نہیں جب کوئی بابر-اورنگزیب دہلی کے اقتدار پر بیٹھ کر پاکستان، کشمیر اور بنگلہ دیش کی طرح تمھارا وجود بھارت سے مٹا دے‘۔ 

Link

دیگر یوزرس کی جانب سے بھی ایسے ہی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ushajoshi66/status/1775574396318687659

فیکٹ چیک:

DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی۔ ہمیں اس بابت کئی میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کرناٹک کے شہر منگلور کا ہے، جہاں یہ افطار پارٹی مودیپو میں سڑک پر آٹو ڈرائیوروں کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ بعد ازاں اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

deccanherald.com

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے عوامی سڑک پر افطار پارٹی منعقد کرنے والے ابوبکر صدیقی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

tv9kannada.com

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ افطار پارٹی کا وائرل ویڈیو مغربی بنگال کا نہیں ہے، بلکہ یہ کرناٹک کے شہر منگلور کا ہے۔ یہاں آٹو ڈرائیوروں کے لیے سڑک پر افطار پارٹی منعقد کی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Tagged: