سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے تحت وائرل ہو رہا ہے کہ ہمالیہ کمپنی کے مالک محمد منل نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلائنس جیو اور پتنجلی کے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے منوج کمار شریواستو نامی یوزر نے لکھا،’ریلائنس اور پتنجلی کے سبب اس کی کمر ٹوٹی ہے۔ یہ جہادی ہمالَین کمپنی کا مالک ہے۔ یہ آیورویدک سے بیوٹی پروڈکٹس & لیو 52-سیرپ سے لے کر ہمالین سَینیٹائزر تک بناتا ہے۔ ہمالیہ نامی سن کر ہم بھٹک جاتے ہیں۔ اس کے سامانوں کو خریدنا بند کیجیے، جہادی گھٹنے پر آ جائے گا‘۔
واضح ہو کہ منوج کمار شریواستو نے اس سے پہلے بھی یہی ویڈیو، 9 فروری 2024 کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا، جسے یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کئی دیگر یوزرس نے بھی اس یوڈیو کو فروری 2024 میں شیئر کیا تھا، جسے یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کو مختلف کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو ابھیجیت ایئر مِترا کے ایکس ہینڈل پر ملا، جسے 29 جنوری 2020 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ مِترا نے اسے شاہین باغ کا بتایا تھا۔
مزید تفتیش کے دوران ہمیں eastcoastdaily.in کی 29 جنوری 2020 کو شائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے،’مشہور وکیل بھانو پرتاپ سنگھ نے نئی دہلی کے مصطفیٰ باد میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ وہ ’معاشی جہاد‘ شروع کریں۔ وکیل نے مظاہرین سے کہا کہ وہ مخصوص برانڈ اور کاروبار کا بائیکاٹ کریں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں وکیل کو مجتمع لوگوں سے ریلائنس اور پتنجلی کے تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو گمراہ کُن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، کیونکہ ریلائنس جیو اور پتنجلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے والے ہمالیہ کمپنی کے مالک محمد منل نہیں، بلکہ سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ ہیں۔