ایک ویڈیو اور ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دہلی میں نارتھ ایسٹ کے ایک شخص کی پٹائی کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ میتئی ہے اور اس پر کوکی کمیونٹی نے حملہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ-’ہمیشہ کی طرح، الزام کوکی زو کمیونٹی کو جاتا ہے‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کی۔ ہمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منی پور پولیس کی جانب سے کیا گیا ایک پوسٹ ملا۔ منی پور پولیس نے اپنے پوسٹ میں بتایاکہ-’منیریکا، نئی دہلی میں کچھ کوکی لوگوں کے ذریعے ایک میتئی شخص کو پیٹے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تحقیقات میں یہ غلط اور گمراہ کن خبر پائی گئی۔ عوام سے گذارش ہے کہ اس حساس وقت میں ایسی کسی بھی فرضی/جھوٹی خبر کو پبلش/اپلوڈ/شیئر کرنے سے گریز کریں‘۔
ویڈیو کو بغور دیکھنے سے معلوم ہوا کہ یہ شخص دہلی کے مارکیٹ ایریا میں ہنگامہ کر رہا تھا۔ ایسا کرتے ہوئے اس نے اسکوٹر کو دھکا دیا، جس کے نتیجے میں بازار میں مقامی لوگوں سے جھگڑا ہوگیا۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دہلی میں کوکی کی جانب سے میتئی شخص کی پٹائی کا دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ اس میں میتئی-کوکی کا کوئی اینگل نہیں ہے بلکہ بازار میں ہنگامہ کرنے کے سبب مقامی لوگوں نے اس شخص کی پٹائی کر دی تھی۔