Home / Misleading-ur / کانگریس کے بزرگ رہنما موتی لال وورا نے چھوئے راہل گاندھی کے پاؤں؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

کانگریس کے بزرگ رہنما موتی لال وورا نے چھوئے راہل گاندھی کے پاؤں؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے سابق رہنما آر پی این سنگھ کے علاوہ دیگر لوگ نظر آ رہے ہیں۔ وہیں ایک بزرگ راہل گاندھی کے پاؤں چھوتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ شخص کانگریس کے رہنما موتی لال وورا ہے۔

امنگ جین نامی یوزر نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’غلامی کی انتہا دیکھو، جو شخص راہل کے پاؤں پڑ رہا ہے، وہ موتی لعل وورا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ بولنے بتانے کی ضرورت ہے کیا؟؟‘۔ 

Tweet Archive Link 

دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی دعوے کے ساتھ تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/AmitTri58111435/status/1697626623649128518

Tweet Archive Link 

Tweet Archive Link 

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے گوگل کی مدد سے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔

وائرل تصویر 17 دسمبر 2018 کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی حلف برداری کی تقریب کی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا شخص کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال وورا نہیں بلکہ چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو ہیں۔

abplive

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ایس سنگھ دیو کے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے پاؤں چھونے کے دعوے کے ساتھ اس سے قبل بھی یہی تصویر وائرل ہو چکی ہے۔

ویب سائٹ indiatoday سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وائرل تصویرکو  فوٹوشاپڈ قرار دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تقریب میں حلف لینے کے بعد وہ اسٹیج پر بیٹھے تمام لوگوں کے ساتھ راہل گاندھی کے پاؤں چھونا چاہتے تھے لیکن راہل نے انہیں روک دیا اور ان سے ہاتھ ملایا تھا۔ 

indiatoday

نتیجہ:

زیر نظر DFRAC  کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، کیونکہ وائرل تصویر موتی لال وورا کی نہیں، بلکہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو کی ہے۔ ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ٹی ایس سنگھ دیو نے اس تصویر کو فوٹو شاپڈ قرار دیا تھا۔

Tagged: