اسرو کے چندریان-3 مشن کی کامیابی سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور چاند سے متعلق لوگوں میں بحث چل پڑی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص خلاباز کا سوٹ پہن کر چلتا ہوا، نظر آ رہا ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو کانپور کی خستہ حال سڑکوں کو دکھانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔
وِویک کے ترپاٹھی نامی یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’اپنا کانپور بھی چاند سے کم نہیں ہے‘۔
Tweet Archive Link
وِویک کے ترپاٹھی کے اس ٹویٹ اب تک 2000 سے زیادہ ری-ٹویٹس، 9000 سے زیادہ لائک مل چکے ہیں جبکہ تقریباً پانچ لاکھ افراد نے اسے دیکھا ہے۔
وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو شیئر کرکے، اسے کانپور کا بتا رہے ہیں۔
अपना कानपुर भी चांद से कम नहीं है 😆😆 https://t.co/9keen4eh8O pic.twitter.com/NPNtOXMP9Q
— Anurag Verma ( PATEL ) (@AnuragVerma_SP) August 27, 2023
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے اسے پہلے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے، ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
انڈین ایکسپریس کی جانب سے 2 ستمبر 2019 کو پبلش نیوز کے مطابق بنگلور میں گڈھے کتنے برے ہیں، اس پر روشنی ڈالنے کے لیے ہردلعزیز تھیئٹر آرٹسٹ اور فلم اسٹار پورن چندر میسور نے اسپیس سوٹ میں ایک منفرد ویڈیو بنایا تھا۔ ویڈیو میں وہ گڈھے سے بھرے سڑک پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
indianexpress, siasat & outlookindia
پورن چندر میسور کے اس وائرل ویڈیو کو دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی کور کیا تھا۔ نیوز کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے مون مشن چندریان-2 کے 7 ستمبر 2019 کو چاند کے جنوبی حصے پر اترنے سے کچھ دن پہلے آیا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو تین سال پرانا 2019، مون مشن چندریان-2 کے وقت کا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور کی سڑکوں کے گڈھے دکھانے کے لیے اداکار پورن چندر میسور نے ایسٹروناٹ سوٹ میں ویڈیو بنایا تھا، اس لیے وویک کے ترپاٹھی سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔