Home / Featured / جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ نے متنازع فہرست سے نکال دیا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ نے متنازع فہرست سے نکال دیا؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی متنازع فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، اس کا سہرا موجودہ مرکزی حکومت اور پی ایم مودی کے سر باندھ رہے ہیں اور جم کر تعریف کر رہے ہیں۔

اس تناظر میں ایک یوزر نے مراٹھی زبان میں لکھا، جس کا گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے اردو ترجمہ ہے،’کشمیر، اقوام متحدہ کی متنازع فہرست سے باہر…!! مودی جی نے 70 سال بعد نہرو کا کلنک دھلوایا!! میرے اکاؤنٹ میں ایک بار پھر 15 لاکھ آئے….جے ہند‘۔

source : Twitter

وہیں ایک دیگر یوزر نے بھی اسی دعوے کے ساتھ مراٹھی زبان میں ٹویٹ کیا ہے۔

source : Twitter

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا کہ یہ دعویٰ سنہ 2020 اور 2022 میں بھی جم کر وائرل ہوا تھا۔ کچھ یوزرس نے ایسا ہی دعویٰ کیا تھا، جنھیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

source : Twitter

source : Twitter

source : Twitter

source : Twitter

وہیں ہم نے اس خبر کی تصدیق کے لیے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا تو ہمیں کئی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے سنہ 2010 میں پبلش متعدد رپورٹس ملیں۔ ان میڈیا رپورٹس کے مطابق سنہ 2010 میں جموں و کشمیر کا نام اقوام متحدہ کے متنازع فہرست سے جموں و کشمیر کا نام نکال دیا گیا تھا۔ 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں، جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ (یو این) کی غیر حل شدہ تنازعات کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کو جھٹکا لگا ہے جو عالمی برادری سے اس مسئلے پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

source : NDTV

وہیں کئی دیگر میڈیا رپورٹس کو یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

source : economicstimes

source : thehindu

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جموں و کشمیر کو سنہ 2010 میں اقوام متحدہ کی غیر حل شدہ تنازعات کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت تھی، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: