Home / Misleading-ur / BHU میں ہولی کھیلنے پر پابندی، لیکن وی سی کرتے ہیں افطار پارٹی کا انعقاد؟

BHU میں ہولی کھیلنے پر پابندی، لیکن وی سی کرتے ہیں افطار پارٹی کا انعقاد؟

سوشل میڈیا پر بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU) سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ گردش میں ہے کہ یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ شیخ الجامعہ(VC) کی جانب سے رمضان مین افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

قومی ہفتہ وار میگزین پنججنیا کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا،’کاشی ہندو یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے پر لگی پابندی۔ BHU انتظامیہ نے جاری کیا سرکُلر ، سدھیر کے جین ہیں VC، لیکن اسی BHU میں رمضان کے مہینے میں VC نے منعقد کیا تھا افطار پارٹی‘۔ 

Tweet Archive Link 

ان دو تصویروں میں ایک افطار پارٹی کی تصویر ہے اور دوسری تصویر ہولی کے حوالے سے جاری کردہ سرکلر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بی ایچ یو کیمپس میں کسی عوامی مقام پر جمع ہو کر ہولی کھیلنا، ہُڑدنگ کرنا اور میوزک بجانا سختی سے منع ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

کئی دیگر سوشل میڈیا یوزر نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔ 

Tweet Link
Tweet Link

فیکٹ چیک

کیا BHU کے وائس چانسلر نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا؟ اس وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں اس حوالے سے کئی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش نیوز رپورٹس ملی ہیں۔

نیوز پورٹل oneindia نے ہیڈلائین،’افطار تنازعہ پر بی ایچ یو کی وضاحت، دو دہائی قدیم روایت، وی سی نے نہیں کیا انعقاد‘کے تحت رپورٹ پبلش کی ہے۔ 

oneindia

 

وہیں ہندوستان ٹائمس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر چندر شیکھر گواری نے ٹویٹر پر پورے معاملے میں غلط معلومات دینے کا الزام لگایا۔

hindustantimes

رپورٹس کے مطابق، انہوں نے کہا،’دو چیزوں کے بارے میں کوئی بھرم یا غلط معلومات نہیں ہونی چاہیے: 1۔ # افطار کا اہتمام وائس چانسلر پروفیسر سدھیر کے جین کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا۔ طلبہ و اساتذہ نے انھیں مدعو کیا اور انہوں نے #BHU برادری کے سربراہ کے طور پر شرکت کی۔ 2- بی ایچ یو میں افطار کے انعقاد کی روایت دو دہائی سے بھی قدیم ہے‘۔ 

نتیجہ:

میڈیا رپورٹس سے واضح ہے کہ پنججنیا اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ وائس چانسلر نے بی ایچ یو میں افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا، افطار پارٹی کا اہتمام طلبہ اور اساتذہ نے کیا جو کہ دو دہائی قدیم روایت ہے۔

Tagged: