Home / Misleading-ur / سی ایم بومئی نے 10 لین ایکسپریس وے کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا 6 لین ایکسپریس وے کا ویڈیو، پڑھیں، فیکٹ چیک

سی ایم بومئی نے 10 لین ایکسپریس وے کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا 6 لین ایکسپریس وے کا ویڈیو، پڑھیں، فیکٹ چیک

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسَوراج بومئی نے ٹویٹر پر بنگلور اور میسور کے بیچ ایکسپریس وے کوریڈور کے فلائی اوور کے نیچے دوڑتی ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کا ڈرون سے ریکارڈ کیا گیا ویڈیو شیئر کیا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ویڈیو کو کیپشن دیا،’کیا نظارہ ہے! وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ ساتھ 10 لین والے بنگلور-میسور ایکسپریس وے، کرناٹک میں عالمی سطحی بنیادی ڈھانچے اور بے مثال ترقی کی کہانی کا مظہر ایک نظارہ۔ عزت مآب پی ایم @narendramodi جی کے تحت، ہماری ڈبل انجن والی حکومت، ریاست میں لا جواب کام کر رہی ہے‘۔ (اردو ترجمہ)

Tweet Archive Link

سی ایم بومئی کے اس ٹویٹ کو دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے ری-ٹویٹ اور شیئر کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ری-ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ہمارے لوگ اعلیٰ ممکنہ بنیادی انفراسٹرکچر کے مستحق ہیں، جسے فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت ہمیشہ سخت محنت کرے گی۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ہمارے اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ (اردو ترجمہ)

فیکٹ چیک 

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC  ٹیم نے ویڈیو کو بغور دیکھا۔ اس دوران ہم نے پایا کہ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ بنگلور-میسور ایکسپریس وے، 10 نہیں ہے، بلکہ در حقیقت یہ 6 لین ہے۔ 

dfrac

اس دوران ہم نے پایا کہ سوشل میڈیا پر کئی یوزرس نے اس ٹویٹ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

برڈس آئی نامی یوزر نے لکھا،’یہاں تک کہ دو ریلوے ٹریک جوڑنے پر بھی یہ آٹھ تک ہی شمار کرنے میں آ رہا ہے…دیگر دو کہاں ہیں؟‘ (اردو ترجمہ) 

سینیئر سائنس صحافی آر پرساد نے کوٹ ری-ٹویٹ کیا،’3+3=6، ٹھیک ہے، یہ 10 لینا ہونا چاہیے تھا، لیکن کرناٹک میں بی جے پی حکومت کو ادائیگی کے لیے 40 فیصد کمیشن دینا ضروری تھا، اس لیے یہ 6 لین ہی بن سکا۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ جھوٹ اور سچ دونوں، ساتھ ساتھ بول رہے ہیں۔ غیرموجود 4 لینن کے بارے میں جھوٹ اور بدعنوانی کے بارے میں سچ‘۔ (اردو ترجمہ) 

Tweet Screenshot

نتیجہ


زیرِ نظر DFRAC  کے اس فیکٹ-چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، 6 لین ایکسپریس وے کا ہے نہ کہ 10 لین کا، اس لیے سی ایم بومئی کی جانب سے کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Tagged: