کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج ہریانہ کے فرید آباد کے راستے دہلی میں داخل ہو گئی ہے۔ وہیں راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کئی رہنما بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس دوران کچھ آرٹسٹ، اسٹیج پر بھوجپوری گانوں پر پرفارم کر رہے ہیں۔
یوزس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران فحش بھوجپوری گانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایک فیس بک یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’راہل گاندھی جی کے بھارت جوڑو پروگرام کے دوران فحش ڈانس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے راہل گاندھی اور ساتھ میں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت‘۔
وہیں اس ویڈیو کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بھی جم کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت کی جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو چند کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ اس کے بعد انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں فرسٹ انڈیا نیوز پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو کیپشن دیا گیا ہے کہ- ’نفرت مت کرو… محبت کرو، Rahul Gandhi کا پیغام | Sunidhi Chauhan | Bharat Jodo Yatra‘
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے پرفارم کیا۔ اس دوران ایک یوزر کی جانب سے ایک وائرل ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیدھی چوہان اپنا پریزنٹیشن دے رہی ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ بھوجپوری گانے کو ایڈٹ کرکے وائرل ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں سنیدھی چوہان کی آواز ہے، جو بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر پرفارم کر رہی ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔