Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: گلاب جامن پر پیشاب کرتے نوجوان کے وائرل ویڈیو کی جانیں،حقیقت

فیکٹ چیک: گلاب جامن پر پیشاب کرتے نوجوان کے وائرل ویڈیو کی جانیں،حقیقت

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک لڑکا گلاب جامن سے بھرے برتن پر پیشاب کر رہا ہے۔ بہت سے یوزرس اس ویڈیو کو کمیونل اینگل (فرقہ واریت رنگ) دے کر شیئر کر رہے ہیں۔

ایک یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’فوڈ جہاد کے بعد اس #جہاد کا کیا نام؟‘ 

link

وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا،’ہندو مسلم بھائی چارہ نبھانے والے کے لیے تھوک کے بعد اب موت پیو ہندوؤں، گلاب جامن کے پتیلے میں مُت رہا ہے، یہ حرامی، سور جہادی مذہبی ہی ہے‘۔ 

https://twitter.com/FmBegam/status/1598649487282515968

وہیں کئی دیگر یوزرس بھی ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ 

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کو کچھ فریمس میں کنورٹ کیا۔ اس کے بعد کی-فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں انسٹاگرام ریلس پر اپلوڈ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو  ashiq.billota نامی یوزر کی جانب سے تین دن پہلے شیئر کیا گیا تھا۔ 

Link

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے ہاتھ میں ایک بوتل ہے اور نوجوان گلاب جامن سے بھرے برتن (بھگونے) پر بوتل سے کچھ مائع چھڑک رہا ہے۔

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں سے آدھے ادھورے حصے کو سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو پورا دیکھنے پر واضح ہو رہا ہے کہ گلاب جامن سے بھرے برتن (بھگونے) پر نوجوان پیشاب نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ بوتل سے کسی مائع شئ کا چھڑکاؤ کر رہا ہے۔ اس لیے میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔ 

Tagged: