آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بارے میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ فی الحال انہی میں سے ایک دعویٰ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس دعوے میں کہا جا رہا ہے کہ پنڈت نہرو نے خود کو ’بھارت رتن‘ سے نوازا۔
ایک ٹویٹر یوزر نے نہرو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’جواہر لال نہرو اتنے منکسر المزاج تھے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے 1955 میں خود کو بھارت رتن سےنوازا #نہرو‘۔
اسی طرح کئی دیگر یوزرس نے وائرل دعوے کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک
’بھارت رتن‘ ہندوستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ یہ 1954 سے شروع ہوا تھا جو کسی بھی مستحق شخص کو ذات، پیشے، عہدے یا جنس کے امتیاز کے بغیر دیا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ہے جو انسانی کوششوں کے کسی بھی شعبے میں غیر معمولی خدمات/کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
جواہر لال نہرو کو 1955 میں بھارت رتن سے نوازا گیا۔ edtimes.in کی ایک رپورٹ کے مطابق،’جب پنڈت نہرو سوویت یونین کے اپنے 16 دن کے طویل دورے سے واپس آئے۔ وہ دہلی پہنچے، اور ڈاکٹر پرساد ان سے ایئرپورٹ پر ملنے گئے۔ بہت سے لوگ انھیں دیکھنے، ان کی آمد کا جشن منانے اور ان کی تقریر سننے کے لیے ائیرپورٹ پر امنڈ آئے‘۔
صدر راجندر پرساد نے ان کی آمد کے بعد راشٹرپتی بھون میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ تمام مہمانوں کے درمیان، پرساد نے نہرو کو ’ہمارے دور میں امن کا عظیم معمار‘ کہا۔ انہوں نے نہرو جو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کی خبر کا مزید اعلان کیا۔
دعوت میں انہوں نے کہا،’جواہر واقعی ایک بھارت رتن ہیں۔ ہم انھیں باضابطہ طور پر ’بھارت رتن‘ کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے امن کی بنیاد رکھی ہے اور آپ دیکھیں گے کہ یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ انہیں نہرو پر فخر ہے کہ ان کی کوششوں سے ہندوستان اب بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط پوزیشن میں ہے‘۔
علاوہ ازیں، یہلی بار نہیں ہے جب یہ دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ دی وائر نے ایسے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے 2018 میں ایک رپورٹ پبلش کی۔ اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ’نیوز پیپرس نے رپورٹ کیا کہ صدر نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے غیر آئینی طور پر کام کیا کیونکہ انہوں نے اپنے وزیر اعظم یا کابینہ کی سفارش یا مشورے کے بغیر ایسا کیا تھا‘۔
نتیجہ
DFRACکے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ نہرو نے بطور وزیر اعظم خود کو ’بھارت رتن‘ سے نوازا تھا‘ سیاق و سباق سے منقطع (بے تناظر) اور گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: نہرو نے خود کو ’بھارت رتن‘ سے نوازا
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چک: گمراہ کن