دعویٰ: سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ "تاریخ میں پہلی بار روس، پاکستان، ایران اور چین شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر الگ مشترکہ اجلاس کریں گے۔”
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ایسے ہی دعوے کیے ہیں۔ جسے یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ایسے ہی دعوے کیے ہیں۔ جسے یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لئے گوگل پر کچھ متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے۔ اس دوران ہمیں کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی، جس میں روس، پاکستان، ایران اور چین اس سربراہی اجلاس میں صرف انہی چار ممالک کی نئی یا پہلی مرتبہ الگ میٹنگ کر رہے ہیں۔
وہیں 14 جون 2025 کو ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران اپنے اہم ایشیائی شراکت داروں روس اور چین کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بات چیت کرے گا، کیونکہ ایران گزشتہ ماہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ فضائی تنازع کے بعد حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ستمبر 2021 میں روس، چین، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دوشنبے میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر افغانستان کے موضوع پر ملاقات کی تھی۔ تاہم اس بار ایسی کوئی الگ میٹنگ طے نہیں ہے۔

نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر SCOSummit2025 میں ان چار ممالک کے درمیان نئی یا غیر معمولی ملاقات کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

