دعویٰ:
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ملک چھوڑ کر مالٹا میں پناہ لے لی ہے۔ راجیو کمار فروری میں ریٹائر ہوئے تھے اور انہی کے دور میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہوئے تھے۔ حال ہی میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے انتخابات میں ووٹ چوری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد یہ افواہ پھیلائی گئی۔

اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی راجیو کمار کے مالٹا میں بسنے کی یہ جھوٹی خبر شیئر کر رہے ہیں، جسے یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے اس وائرل دعوے کی جانچ کے لیے گوگل پر کچھ کی ورڈز سرچ کیے۔ ہمیں خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک خبر ملی جس میں راجیو کمار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں اور ان کے مالٹا میں بس جانے کی خبر غلط ہے۔

مزید تحقیق میں ہمیں دینیِک جاگرن کی خبر ملی، جس میں بتایا گیا کہ راجیو کمار دہلی میں اپنے سرکاری گھر پر ہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، انہوں نے ان افواہوں پر وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ گندگی پھیلا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر وضاحت کرنی چاہیے۔

نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے ہندوستان چھوڑ کر مالٹا میں پناہ لینے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہندوستان میں ہی موجود ہیں۔

