دعویٰ:
سوشل میڈیا ایکس پر پاکستانی یوزرس نے دعویٰ کیا کہ ، "پاکستان کے خلاف نقصان کے بعد ہنستان نے فرانس سے 4 رافیل جیٹ کا ہنگامی آرڈر دینے جا رہا ہے۔”


فیکٹ چیک:
DFRAC کی تحقیق کے بعد یہ واضح ہوئی کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ہم نے اس دعوے میں استعمال ہونے والے الفاظ کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا تو ہمیں 11 اگست 2025 کو شائع ہوئی ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا ایک آرٹیکل ملا۔ اس کی سرخی تھی: "آپریشن سندور کے بعد، آئی اے ایف نے لڑاکا اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے مزید رافیل طیاروں کی مانگ کی”۔ اس خبر میں بتایا گیا کہ ہندوستانی فضائیہ نے فرانس کے ساتھ حکومت سے حکومت کے معاہدے کے لیے زور دیا ہے تاکہ طویل عرصے سے زیر التواء 114 ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ (MRFA) کے منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے حاصل کیے جا سکیں۔ اس منصوبے کے تحت زیادہ تر طیارے ہندوستان میں غیر ملکی تعاون کے ساتھ بنائے جانے ہیں۔

اسی طرح ’ٹائمز ناؤ‘ کی 11 اگست 2025 کی رپورٹ میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ 4.5 جنریشن کے مزید لڑاکا طیارے فرانس سے لینے کے لیے حکومت سے حکومت کے معاہدے پر زور دے رہی ہے، اور یہ سب MRFA منصوبے کا حصہ ہے۔

نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے، کیونکہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ اور ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان طویل عرصے سے زیر التواء MRFA منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے، نہ کہ پاکستان کے خلاف نقصان کے بعد 4 رافیل طیاروں کا ہنگامی آرڈر دے رہا ہے۔

