سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے ساتھ ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ NIA کے جج رویندر ریڈی BJP میں شامل ہو گئے ہیں۔ رویندر ریڈی نے ہی مکہ مسجد بلاسٹ معاملے میں RSS کے سوامی اسیما نند کو چھوڑا تھا۔
منگلور وائس کے اسکرین شاٹ میں انگریزی زبان میں ٹیکسٹ لکھا ہے، جس کا اردو ترجمہ ہے، ‘ملیے این آئی اے جج رویندر ریڈی سے، جو بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں اور جنہوں نے مکہ مسجد بم دھماکے میں آر ایس ایس لیڈر سوامی اسیما نند کو بری کر دیا تھا۔’ اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ‘اس میں کوئی تعجب نہیں کہ بی جے پی تمام ہندو دہشت گردی کے مقدمات جیتنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔’

اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس کی جانب سے بھی منگلور وائس کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایسا ہی دعویٰ کیا گیا ہے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل تصویر کی جانچ کے دوران پایا کہ اس تصویر پر نیوز ایجنسی ANI کا لوگو لگا ہوا ہے۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے ANI کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس تصویر کو تلاش کیا۔ ہمیں یہ تصویر ANI پر 13 اکتوبر 2018 کو پوسٹ کی ہوئی ملی، جس کے ساتھ معلومات دی گئی ہے کہ ’امیت شاہ اور سی ایم ڈاکٹر رمن سنگھ کی موجودگی میں چھتیس گڑھ کانگریس کے کارگزار صدر اور پالی-تاناکھار کے MLA رام دیال اُئیکے BJP میں شامل ہوئے‘۔
اس کے علاوہ ہمیں اس تصویر کے ساتھ "Times of India” اور "NDTV” کی 13 اکتوبر 2018 کی رپورٹس بھی ملی، جن میں کانگریس لیڈر رام دیال اُئیکے کے BJP میں شامل ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کانگریس لیڈر رام دیال اُئیکے کی 2018 میں BJP میں شامل ہونے کی ہے، جسے NIA جج رویندر ریڈی کے BJP میں شامل ہونے کا بتا کر گمراہ کن دعویٰ کیا گیا ہے۔

