فیکٹ چیک: ایران پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر کو عوام کے گھیرنے کا دعویٰ غلط ہے، وائرل ویڈیو 2022 کا ہے

فیکٹ چیک: ایران پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر کو عوام کے گھیرنے کا دعویٰ غلط ہے، وائرل ویڈیو 2022 کا ہے

Fact Check Featured

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران دو افراد آپس میں بحث کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کو عوام نے گھیر لیا اور سوال کیا کہ ایران کو کیوں اُکسایا گیا، جس کے جواب میں وزیر نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایران اس طرح جوابی کارروائی کرے گا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے "صدف آفریں” نامی ایک یوزر نے لکھا: "اسرائیلی عوام نے اپنے وزیر دفاع کو گھیر لیا اور کہنے لگا– ‘آپ نے ایران کو اُکسایا کیوں؟؟’ اسرائیلی وزیر ہکلاتے ہوئے بولا– ‘ہمیں لگا کہ یہ صرف دھمکیاں ہیں! ایران اس طرح کی ردعمل دے گا، ہمیں اس کی امید نہیں تھی۔’ اسرائیل کو ایران کے میزائلوں کی طاقت کے بارے میں پتہ چل گیا ہوگا!”

اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی اس ویڈیو کو اسی طرح کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے، جنہیں یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے اس وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کے کی فریمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو عبرانی زبان میں شائع ایک نیوز رپورٹ میں 28 مارچ 2022 کو پوسٹ شدہ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "ہدیرا” میں ہوئے ایک حملے کے بارے میں جب داخلی سلامتی کے وزیر "عومر بار لیو” نے بیان دینا شروع کیا، تو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایم کے "ایتامار بن گویر” نے ان کی بات کاٹ دی۔ انہوں نے وزیر پر چیختے ہوئے کہا: "کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ بند کرو، اپنے آپ پر شرم کرو۔ تمہیں شرم آنی چاہیے۔ تم سب سے ناکام وزیر ہو۔” جس پر بار لیو نے جواب دیا: "تمہیں شرم آنی چاہیے، تم صفر ہو، تم ملک میں ہنگامہ پھیلا رہے ہو۔”

Link

اس کے علاوہ ہمیں "دی ٹائمز آف اسرائیل” کی 28 مارچ 2022 کی ایک رپورٹ بھی ملی، جس میں عومر بار لیو اور ایم کے بن گویر کے درمیان تلخ کلامی کی تفصیل دی گئی ہے۔ تحقیق کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کے اسکرین شاٹس کو 2023 اور 2024 میں بھی کئی یوزرس نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا تھا۔

نتیجہ:

DFRAC کی فیکٹ چیکنگ سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ دنوں کا نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو اسرائیلی میڈیا اداروں نے 28 مارچ 2022 کو شائع کیا تھا۔ جس میں بتایا گیا کہ دائیں بازو کے ایم کے ایتامار بن گویر اور داخلی سلامتی کے وزیر عومر بار لیو کے درمیان اس وقت لفظی جھڑپ ہوئی جب وہ ہدیرا میں دہشت گرد حملے کی جگہ پر پہنچے تھے، جہاں دو بارڈر پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔