
فیکٹ چیک: جعفر ٹرین ہائی جیک کے واقعے سے متعلق بھارت کے خلاف پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید
کوئٹہ سے پشاور جا رہی جعفر ایکسپریس، جس میں تقریباً 380 مسافر سوار تھے، جس کو بی ایل اے علیحدگی پسندوں نے اغوا کر لیا اور کئی مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد پاکستانی فورسز نے بازیابی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد مسافروں کو رہا کرا لیا گیا اور باغیوں کو ختم کر دیا گیا۔ حالیہ اپ ڈیٹس کے مطابق، سی ٹی ڈی نے اس معاملے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران، پاکستان کی ایک صحافی نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک بھارتی سفارتکار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ جعفر ایکسپریس کے سانحے کے پیچھے اس کا ہی ہاتھ ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پرایک اکاؤنٹ جس کا نام سعدیہ خالد (ایک اینکر اور صحافی) ہے، انہوں نے ایکس پر اردو میں ایک نوٹ لکھتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کیں اور دعویٰ کیا کہ بھارتی را ایجنٹ اجیت جان جوشوا جعفر ایکسپریس کے سانحے کے پیچھے ثابت ہوا ہے۔ اوپن سورس انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سابق بھارتی خفیہ ایجنٹ را کا افسر ہے جو اب ایک سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے اور پاکستان کے قریب ایک ملک سے بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

فیکٹ چیک
ڈی ایف آر اے سی ٹیم نے اس پوسٹ کی تحقیقات کی اور اسے بے بنیاد اور فیک پایا۔ سب سے پہلے، ہم نے گوگل پر کچھ کی ورڈ سرچ کی اور پایا کہ اس واقعے کے پیچھے اجیت جان جوشوا کے نام کا کوئی ذکر نہیں ملا۔
مزید تحقیقات کے دوران، ہمیں اجیت جان جوشوا کا ایکس ہینڈل ملا جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کئے گئے بھارتی را ایجنٹ نہیں بلکہ ایک آئی ایف ایس افسر ہیں۔

اس کے علاوہ، ہمیں ان کی تصویر "ان آفیشل: ڈپلومیٹس آف انڈیا” نامی فیس بک پیج پر ملی جو نومبر 2017 میں پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا تھا: "شری اجیت جان جوشوا (آئی ایف ایس:2014)، انڈر سیکرٹری (کیڈر، سی سی پی، پی اے-111 اور ٹرانسپورٹ) ایم ای اے، نئی دہلی”۔

آخر میں، ہمیں ان کا لنکڈ ان پروفائل ملا جس سے معلوم ہوا کہ وہ ہانگ کانگ میں بھارت کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نیز، انہوں نے 2014 میں سول سروسز جوائن کی تھیں۔

پاسپورٹ سیوا ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، شری اجیت جان جوشوا بنگلور، کرناٹک میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر (آر پی او) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے یہ ظاہر ہے کہ کوئی بھی ذریعہ دستیاب نہیں ہے جو یہ ثابت کرے کہ وہ بھارتی را ایجنٹ ہیں جیسا کہ مذکورہ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی ایف آر اے سی کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستانی صحافی کی جانب سے کی گئی پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی را ایجنٹ اجیت جان جوشوا جعفر ایکسپریس کے سانحے کے پیچھے ثابت ہوا ہے، مکمل طور پر فیک اور بے بنیاد ہے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی ثبوت آن لائن دستیاب نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک آئی ایف ایس افسر کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے لی گئی ہیں اور غلط طور پر اس سانحے سے منسلک کر دی گئی ہیں۔
تجزیہ: فیک