
فیکٹ چیک: اورنگزیب کو گالیاں دیتے ہوئے CSK کے فین کی وائرل تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
دعویٰ
وائرل پوسٹ میں ایک آئی پی ایل ٹیم کے فین کی تصویر دکھائی گئی ہے جو اسٹیڈیم میں دیگر ناظرین کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں فین ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے ہے جس پر 17ویں صدی کے مغل حکمران اورنگزیب کے بارے میں گالی آمیز الفاظ درج ہیں۔ تصویر شیئر کر یوزرز نے کیپشن لکھا: "چنئی سپر کنگ کے پاس بہترین فین بیس ہونے کی وجہ ہے۔”


فیکٹ چیک
وائرل پوسٹ کے جانچ کے دوران ڈی ایف ار اے سی ٹیم نے اس دعوے کو گمراہ کن پایا۔ وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر ایڈٹ کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ، ریورس امیج سرچ سے ہمیں رتنا کمار کی ایک ٹویٹر پوسٹ ملی ۔ اس نے اسے 23 مارچ 2025 کو کیپشن دیتے ہوے پوسٹ کیا کہ "میرے بالغ ہونے کو شاندار بنانے کے لیے دھونی کا شکریہ۔ ایک اور خوشی کے لیے یونیورس کا شکریہ۔ ” ساتھ ہی یوزر نے کیپشن میں مہندر سنگھ دھونی کو ٹیگ کیا ہے۔

دار حقیقت یہ اصل پوسٹ پلے کارڈ دکھاتی ہے جس پر لکھا ہے: "دی مین، دی متھ، دی ماہی!!”۔
نتیجہ
لہٰذا، ڈی ایف ار اے سی کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر ترمیم شدہ ہے۔ اصل پوسٹ رتنا کمار نے شیئرکی ہے جس میں کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی تعریف درج ہے، نہ کہ گالی آمیز الفاظ۔
تجزیہ: گمراہ کن