Home / Generative AI / فیکٹ چیک: ظہیر اقبال کے ساتھ برقعے میں سوناکشی سنہا کی تصویر وائرل، جانیں سچائی

فیکٹ چیک: ظہیر اقبال کے ساتھ برقعے میں سوناکشی سنہا کی تصویر وائرل، جانیں سچائی

Sonakshi Sinha's picture in burqa with Zaheer Iqbal goes viral

پچھلے سال جون میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ دونو کی شادی کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا ۔ ویسے یہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی خوش ہے اور اکثر اپنی خوشی کے لمحات کو فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں سوناکشی سنہا برقعے میں دکھائی دے رہی ہیں وہیں ظہیر اقبال ٹوپی اور داڑھی میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فیس بک پر وائرل تصویر کو شیئر کرمنور فین پیج سے لکھا گیا – سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال چمکتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔

Link

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ایک اور یوزر زبیر لاریک نے وائرل تصویر کو شیئر کر لکھا – نقاب میں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ سوناکشی نے ظہیرکی شادی میں آ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

Link

فیکٹ چیک

وائرل تصویر کی جانچ کے لیے ڈی فریک نے سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال کے سوشل میڈیا ہینڈلس کو چیک کیا۔ لیکن ہمیں وہاں پر ایسی کوئی تصویر نہیں ملی۔

وائرل تصویر کی جانچ کے دوران ڈی فریک نے پایا کہ یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔ اے آئی ٹول ہائیو موڈریشن کے جانچ سے وائرل تصویر کے اے آئی سے بنائے جانے کا امکان 89 فیصد تک پایا گیا۔

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر فیک ہے۔ کیونکہ یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

Tagged: