
India Post
بھارتی ڈاک کی 170 ویں سالگرہ کا حوالہ دے کر ایک ویب سائٹ نے لکی ڈرا نکالا ہے، جہاں کچھ سوالوں کے جواب دے کر شاندار تحفے جیتنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ دیکھنے میں یہ ویب سائٹ انڈیا پوسٹ کی سرکاری ویب سائٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔ ویب سائٹ پر انڈیا پوسٹ، جی ٹوئنٹی اور آزادی کا امرت مہوتسو کا لوگو بھی لگا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویب سائٹ پر کلک کرتے ہی ایک پاپ اپ سامنے آتا ہے، جس پر لکھا ہے – بھارتی ڈاک محکمہ کی 170ویں سالگرہ کا جشن، ہر کسی کے پاس شاندار تحفہ جیتنے کا موقع۔ اس کے ساتھ کچھ عام سوالات بھی کیے گئے ہیں۔
فیکٹ چیک

وائرل لکی ڈرا کی جانچ کے لیے ڈی فریک نے انڈیا پوسٹ کی سرکاری ویب سائٹ کو چیک کیا، لیکن وہاں ہمیں لکی ڈرا سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ملی۔ بلکہ اس کے برعکس، ہمیں انڈیا پوسٹ کی طرف سے ایک الرٹ میسج ملا، جس میں بتایا گیا ” توجہ! بھارتی ڈاک کسی بھی سبسڈی، بونس یا سروے کی بنیاد پر انعام وغیرہ دینے جیسی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہے۔” ایمیل، ایس ایم ایس، واٹس ایپ، ٹویٹر، انسٹاگرام وغیرہ کے ذریعے مسیج حاصل کرنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ ان فیک اور جھوٹے مسیج پر یقین نہ کریں، ان کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کوئی ذاتی معلومات شیئر کریں۔ کسی بھی صورت میں، بھارتی ڈاک اس طرح کے مسیج سے ہونے والے براہ راست، بالواسطہ، اتفاقی، تعزیری یا نتیجتاً کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا

اس کے علاوہ ہمیں پی آئی بی کا ایک ٹویٹ بھی ملا، جس میں بتایا گیا کہ ایک فیک لکی ڈرا لوگوں کو انڈیا پوسٹ کے نام پرمفت تحفہ دے کر اپنی ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لئے لالچ دے رہا ہے یہ ایک گھوٹالہ ہے اور اس کا انڈیا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محتاط رہیں! ایسے مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے بچیں
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل لکی ڈرا کا میسج فیک ہے کیونکہ یہ ایک گھوٹالہ ہے