کیدارناتھ کا ویڈیو کمبھ میلے کا بتاکر وائرل

فیکٹ چیک: کیدارناتھ کا ویڈیو کمبھ میلے کا بتاکر وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

آج 13 جنوری 2025 سے ہندوستان میں ہندوؤں کا عظیم تہوار کمبھ میلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کا اختتام 26 فروری کو ہوگا۔ پریاگ راج ،الہ آباد، کے سنگم شہر میں کمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دو سادھو کو ایک دوسرے سے کشتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ کمبھ میلے کا ویڈیو ہے۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نےپڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر جولائی 2024 سے دستیاب ہے اور بہت سے یوزرس اس ویڈیو کو کیدارناتھ کا بتایا ہے۔

Link

اس کے علاوہ جے کے نیوز 7 پر بھی یہ ویڈیو کیدارناتھ کا بتایا گیا ہے۔

Link

اسی طرح دو سادھوؤں کے درمیان لڑائی کا یہ ویڈیو ڈھنچک خبرے یوٹیوب چینل پر 15 جولائی 2024 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے اور اسے کیدارناتھ کا بتایا گیا ہے۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اس ویڈیو کو یوزرس کمبھ میلے کا بتاکر گمراہ کن دعوے کر رہے ہیں۔ یہ کمبھ میلے کی ویڈیو نہیں ہے بلکہ جولائی 2024 کی کیدارناتھ کی ویڈیو ہے۔