
نتیش کمار کا NDA سے ناطہ توڑنے کا پرانا ویڈیو حال کا بتاکر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار میڈیا سے مخاطب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نتیش کہتے ہیں، سبھی کی منشا تھی کہ ہم لوگوں کو این ڈی اے چھوڑ دینا جاہئے۔ یوزر اس ویڈیو کو شیئر کر اسے حالیہ بتاتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ نتیش کمار نے این ڈی اے سے تعلقات توڑ لیے ہیں۔
سنتوش دیوتے نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کر لکھا، ’’کھیلا ہو گیا‘‘۔

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے متعلقہ کیورڈ سرچ کئے۔ ہمیں نتیش کمار کا یہ ویڈیو ٹی وی نائن کی 09 اگست 2022 کی ایک رپورٹ میں ملا، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ گورنر پھاگو چوہان کو سونپ دیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت چلانا مشکل ہو رہا تھا، سب لوگوں کی منشا تھی کہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دینا جاہئے-

اس کے علاوہ آجتک کی 9 اگست 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اب وہ نئے سرے سے حکومت بنانے کا دعویٰ کریں گے۔ نتیش کمار نے 2017 میں مہا گٹھبندھن سے تعلقات توڑنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ انہوں نے سبھی ایم ایل اے اور ایم پی کی رضامندی کے بعد ہی اتحاد توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ نتیش کمار کا پرانا ویڈیو حال کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ لہذا یوزر کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔