Skip to content
مئی 11, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

غزہ: صحت اور دوسری شہری سہولتوں کی منظم تباہی کا سلسلہ جاری، اوچا

Faizan Aalam دسمبر 31, 2024
© WFP/Jonathan Dumont اسرائیلی بمباری سے کھنڈر میں بدل جانے والا غزہ کا ایک رہائشی علاقہ۔

© WFP/Jonathan Dumont اسرائیلی بمباری سے کھنڈر میں بدل جانے والا غزہ کا ایک رہائشی علاقہ۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات اور ہنگامی امداد کی فراہمی جیسی بنیادی خدمات کو منظم طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔

‘اوچا’ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال بھی اب بند ہو چکا ہے جو علاقے میں اب تک کسی حد تک فعال واحد طبی مرکز تھا۔

“The basics of human survival are being destroyed in #Gaza."

We’re denied access to people besieged in the North; those who’ve escaped still face appalling conditions with insufficient water, sanitation or food.

Nowhere is safe in Gaza.

🔈Listen to ⁦⁦@_jwhittall⁩. pic.twitter.com/KV2NoP3yfT

— OCHA OPT (Palestine) (@ochaopt) December 29, 2024

اسرائیل نے 27 دسمبر کو ہسپتال پر حملہ کیا۔ اس موقع پر وہاں مریضوں اور عملے کو بیدخل کر دیا گیا جبکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فوج نے تحویل میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے دس مریضوں کو انڈونیشین ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پانی، بجلی اور نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث طبی خدمات کی فراہمی پہلے ہی معطل ہے۔

کمال عدوان ہسپتال چھوڑنے والے چار مریضوں کو اسرائیلی فوج نے ایک چیک پوسٹ پر حراست میں لے لیا جبکہ بقیہ مریض اور ان کی نگہداشت کرنے والے طبی کارکن انتہائی مخدوش حالات میں بے یارومددگار چھوڑ دیے گئے۔

طبی مدد کی رسائی میں رکاوٹیں

شمالی غزہ کے علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات حائل ہیں۔ اقوام متحدہ کی ترجمان فلورنسیا سوتو نینو مارٹینز نے کہا ہے کہ اکتوبر کے بعد علاقے میں امدادی رسائی کی 150 سے زیادہ کوششیں اسرائیل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث ناکام رہیں۔ جن امدادی کارروائیوں کی اجازت ملی انہیں بھی طویل تاخیر کا سامنا رہا۔

27 اور 29 دسمبر کے درمیان چار میں سے تین طے شدہ امدادی مشن اسرائیل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث روک دیے گئے۔ گزشتہ اتوار کو ایک طبی مشن کمال عدوان ہسپتال سے انخلا کرنے والے مریضوں اور طبی عملے کے لیے بنیادی طبی سازوسامان، خوراک اور پانی لے کر شمالی غزہ پہنچنے میں کامیاب رہا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ امدادی کارکنوں کو لوگوں تک مدد پہنچانے کے لیے محفوظ اور بلارکاوٹ نقل و حرکت کی ضمانت ملنی چاہیے۔

انسانی امداد کی قلت اور لوٹ مار

جنوبی غزہ میں گزشتہ تین روز کے دوران امدادی سامان کے ٹرک لوٹے جانے کے دو واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ایسے واقعات کے باعث ناصرف ضرورت مند لوگ امداد سے محروم رہتے ہیں بلکہ امدادی کارکنوں کی زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

غزہ میں تجارتی اور امدادی سامان کی آمد پر اسرائیل کی پابندیوں کے باعث لوگوں کو ہنگامی ضرورت کی خوراک، پناہ کے سامان اور موسم سرما میں گرم کپڑوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ نے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی اصولوں کا احترام کریں تاکہ شہریوں کا تحفظ اور انسانی امداد کی محفوظ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ عالمی برادری غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور غیرمحفوظ لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: فیکٹ چیک: ترکی ہیلی کاپٹر کو راکٹ لانچر سے مار گرانے کا ویڈیو پاکستانی ہیلی کاپٹر کا بتاکر وائرل
Next: غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں بارے انسانی حقوق دفتر کی رپورٹ جاری

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.