حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی دیکھنے کو ملی ہے, جہاں ایک اور پاکستان نے آفغانستان پر ایئر سٹرائیک کی ہے تو وہیں افغان طالبان کی طرف سے جوابی کاروائی کی خبریں ہیں ۔اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑاکا زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائیل کے ذریعے آسمان میں اڑرہے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گراتا ہے- جیسے ہی میزائیل ہیلی کاپٹر سے ٹکراتی ہے، پہلے اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ اور پھر ہیلی کاپٹر ٹکڑوں ٹکڑوں میں بکھر جاتا ہے- یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کردعویٰ کر رہے ہیں کہ افغان فوج نے خوست میں متنازع ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیوز شیئر کرکے ایسے ہی دعوے کیے ہیں، جنہیں یہاں، یہاں اور یہاں پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی_فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں 16 مئی 2016 کی ڈیلی میل یوکے کی ایک رپورٹ ملی جس میں بتایا گیا ہے۔ کہ کُردش لڑاکے نے ترکی اے ایچ-1ڈبلو سپر کوبرا ہیلی کاپٹر کوفرش سے ہوا میں مارکرنے والی ایک میزائیل کے ذریعے مار گرایا۔
اس کے علاوہ مرر یوکے کی 24 مئی 2016 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ کہ کردستان ورکرز پارٹی کے ایک لڑاکے نے ایس اے ایٹین مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم میزائیل لانچر کا استعمال کر ترکی کے سپر اے ایچ-1 ڈبلیو کوبرا ہیلی کاپٹرپر گولا باری کر اسے مار گرایا
نتیجہ
ڈی_فریک کے فیک چیک سے واضح ہے کہ افغان طالباں کے لڑاکے کے ذریعے سے پاکستانی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو ترکی کے ہیلی کاپٹر کو کردستان ورکرس پارٹی،پی کے کے، کے ایک لڑاکے کے ذریعے مارگرانے کا ہے۔