"منموہن سنگھ کی آخری لمحات کی بتاکر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں آنجہانی منموہن سنگھ ہسپتال کے بستر پر نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے پاس ایک ڈاکٹر کھڑے ہیں۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے تحقیقات کرنے پر پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ بستر پر موجود شخص درحقیقت آنجہانی منموہن سنگھ ہے۔ تاہم، تصویر حال فی الحال کی نہیں بلکہ 2021 کی ہے۔ ہمیں 15 اکتوبر 2021 کی زی نیوزکی رپورٹس ملی جس میں بتایا گیا ہے کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات 14 اکتوبر 2021 کو خود سے پہلے کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سابق وزیر اعظم کو بخار کے بعد کمزوری کی شکایت کے بعد بدھ کی شام دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہمیں 14 اکتوبر 2021 کا این بی ٹی دلی کا ایک ٹویٹ ملا جس میں”” مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ ایمس میں داخل سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملنے پہنچے ہیں۔”
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وائرل تصویر حالیہ نہیں ہے، بلکہ اکتوبر 2021 کی پرانی تصویر ہے، جب انہیں ایمس دہلی میں داخل کیا گیا تھا۔