سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر وزیر اعظم نریندر مودی کے انتقال کی بتاکر وائرل

فیکٹ چیک: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر وزیر اعظم نریندر مودی کے انتقال کی بتاکر وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

آج تک کی خبر کا ویڈیو گرافک سوشل میڈیا پر شیئر کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس خبر کے بیک گراؤنڈ میں اینکر کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جس میں اینکر کہتی ہے کہ ہم آپ کو ایمس کی یہ پریس ریلیز دکھا رہے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 92 سال کی عمر میں۔۔۔

مینل سلطان نامی یوزر نے پوسٹ شیئر کر لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،

Link

اس کے علاوہ دیگر یوزر نے بھی پوسٹ شیئر کر ایسا ہی دعویٰ کیا ہے جسے یہاں کلک کر  دیکھا جا سکتا ہے۔
 

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی پڑتال کی۔ ہم نے پایا کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔ ہمیں پی ایم مودی کے انتقال سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی، تاہم ہمیں آجتک کی ایک رپورٹ ملی جو 27 دسمبر 2024 کو شائع ہوئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال 26 دسمبر کو رات 9:51 بجے ایمس میں ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ یوزر کی جانب سے شیئر کیے گئے گرافک میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کا ذکر کیا گیا ہے۔

Link

اس کے علاوہ بی بی سی ہندی کی 26 دسمبر 2024 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ منموہن سنگھ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں جمعرات کی شام دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ منموہن سنگھ دو بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ وہ 22 مئی 2004 سے 26 مئی 2014 تک ملک کے وزیر اعظم تھے۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دو بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال ہوا ہے۔ جسے پی ایم نریندر مودی کے انتقال کا بتا کر گمراہ کن دعویٰ کیا گیا ہے۔