سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شحص وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کونامناسب الفاظ کہہ کر رہا ہے – یوزرس یہ ویڈیو حال کا بتاتے ہوے شیئر کر رہے ہیں-
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کی پڑتال کے لیے ڈی فریک ٹیم نے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو فیس بک پر سال 2020 سے دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ یہ ویڈیو 2020 میں ایک اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ہمیں اس ویڈیو کے حوالے سے اکولا پولیس کی طرف سے ایک رپلائی پوسٹ ملا۔ جس میں اکولہ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جس کے تعلق سے پاتور پولیس اسٹیشن میں 29/1/2020 کو آئی پی سی/بی پی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس شخص سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے بلکہ سال 2020 کا مہاراشٹر کا ہے، اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔