بھارت کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد وہاں اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے خلاف تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اب وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینکا گاندھی ایک بیگ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ‘مجھے بنگلہ دیشی ہندوؤں کی پرواہ نہیں ہے’۔ یوزرس اس تصویر کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ پرینکا گاندھی ایک بیگ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر ‘مجھے بنگلہ دیشی ہندوؤں کی پرواہ نہیں’ ہے ،لائین لکھی ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں اس تصویر سے متعلق اصل تصویر آجتک کی 16 دسمبر 2024 کی رپورٹ میں ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا 16 دسمبر کو ایک ہینڈ بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچیں جس پر فلسطین کے لوگوں کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ایک لفظ "فلسطین” لکھا تھا۔ اس تھیلے پر تربوز جیسی فلسطینی علامتیں بھی تھیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف وقتاً فوقتاً آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ حال ہی میں، نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز، عبد الرازق ابو جزر، نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کر انہیں وائناڈ میں ان کی حالیہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔
اس کے علاوہ، ہمیں پرینکا گاندھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک شارٹس ویڈیو بھی ملی جس میں بیگ پر فلسطین لکھا ہوا ہے۔
ہمیں 17 دسمبر کو ہندی اخبار ہندوستان کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ بھی ملی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی 16 دسمبر کو ایک بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں جس پر فلسطین لکھا ہوا تھا، جس کے بعد حکمراں جماعت کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنہ کرنا پڑا تھا۔ اب اگلے دن 17 دسمبر کو پرینکا گاندھی ایک بیگ اٹھائے پارلیمنٹ پہنچی جس پر لکھا تھا ‘بنگلہ دیش کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں، پرینکا گاندھی اور حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش لکھا بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر احتجاج بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور عیسائیوں کے خلاف ہو رہے مظالم کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وائرل تصویر اور اصل تصویر میں فرق یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پرینکا گاندھی کی تصویر جس میں بیگ پر ’مجھے بنگلہ دیشی ہندوؤں کی پرواہ نہیں ہے، الفاظ لکھے ہیں ایڈٹ کی گئی ہے، اصل تصویر میں پرینکا گاندھی ایک بیگ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر فلسطین لکھا ہوا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے ۔