ٹرینیڈاڈ وٹوباگو کے جم ٹرینر کی ویڈیوکو ہندوستان کا بتاکر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا

فیکٹ چیک: ٹرینیڈاڈ وٹوباگو کے جم ٹرینر کی ویڈیوکو ہندوستان کا بتاکر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک خاتون کو جم میں ٹریننگ دے رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کے ساتھ فرقہ وارانہ دعوے کر اسے دہلی کا بتا رہے ہیں۔

LINK

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر اسی طرح کے دعوے کیے ہیں۔ جسے یہاں اور یہاں کلک کر کے دیکھا جا 

سکتا ہے۔
 

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کو کی فریمس میں تبدیل کر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو سال 2017 کو باڈی بائی عمران کے فیس بک اور انسٹاگرام پیج پر ملی۔ باڈی بائی عمران انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ میں ‘شوہر اور بیوی’ لکھا ہوا ہے جب کہ کمنٹ میں ‘سپر پیارا جوڑا’ لکھا ہے۔ اس کے علاوہ باڈی بائی عمران انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بایو میں عمران رزاق اور فٹنس کوچ لکھا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ عمران رزاق سے متعلق اکاؤنٹ ہے جو فٹنس کوچ ہیں۔

Link

Link

اس کے علاوہ باڈی بائی عمران فیس بک پیج پر ایک اور ویڈیو میں عمران رزاق اور ان کی اہلیہ ریشما رزاق کو فٹنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Link

باڈی بائی عمران کی ایک ویڈیو میں جم کا نام لانگ سرکلر جم بتایا گیا ہے۔ لانگ سرکلر جم تلاش کرنے پر ہمیں ٹرینیڈاڈ

 اور ٹوباگو میں اس کا مقام ملا۔
 

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے فٹنس جوڑے عمران رزاق اور ریشما رزاق کی ویڈیو ہے، نہ کہ ہندوستان کی۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔