لوک سبھا ممبر پپو یادو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں پپو یادو لاٹھی سے اسٹنٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ لارنس بشنوئی گینگ سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد پپو یادو نے لاٹھی پریکٹس شروع کر دی ہے۔
ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باگھ کا کریجہ والے پپو یادو نے دھمکی ملتے ہی دوبارہ لاٹھی کی مشق شروع کردی ہے،
اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر ایسے ہی دعوے کیے ہیں، جنہیں یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو 17 جولائی کو سوراج بھارت لائیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ملا۔ ویڈیو کا ٹائٹل ہے، ’’محرم کے موقع پر پورنیا کے ایم پی پپو یادو روایتی لاٹھی کھیل میں شامل ہوئے‘‘۔
اس کے علاوہ یہ ویڈیو 17 جولائی 2024 کو پورنیا کے ایم پی پپو یادو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔ اور یہاں ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے، “آج محرم کے موقع پر ہم نے لاٹھی کے روایتی کھیل میں حصہ لیا۔ یہ روایت ہم بچپن سے دیکھتے آئے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میری مٹی کا ہر تہوار انسانیت کا درس دیتا ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال فی الحال کی نہیں ہے بلکہ محرم کے دوران کی ہے جب محرم کے دوران پپو یادیو نے لاٹھی کھیل میں حصہ لیا تھا۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔