سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک بچے کو اسلامی اسکالر اور صوفی بزرگ احمد رضا خان اعلیٰ حضرت کی سائنس اور طب کے شعبے میں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران بچّہ کہتا ہے کہ اعلیٰ حضرت نے 1896 میں 4 سال کی چھوٹی عمر میں اپنی کتاب میں الٹراساؤنڈ مشین کا فارمولا لکھا تھا۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا کہ ”برین واشنگ پاگل پن ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے جانچ کی اور پایا کہ وائرل ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ ہمیں 14 اکتوبر 2020 کو ’کڈز مدنی‘ یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ اصل ویڈیو ملا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 بچے اعلیٰ حضرت کے علمی کام پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ویڈیو کا عنوان ہے، "شانِ اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت احمد رضا خان کی شان
اس ویڈیو میں 1 منٹ 16 سیکنڈ پر ایک بچے نے بتایا کہ اعلیٰ حضرت نے چار سال کی عمر میں قرآن پڑھا تھا۔ پھر 4 منٹ 30 سیکنڈ پر اس نے بتایا کہ 1896 میں الٹراساؤنڈ مشین کے فارمولا کے بارے میں اعلیٰ حضرت کی ایک کتاب میں لکھا گیا تھا۔ ویڈیو کے ان دونوں حصوں کو اس طرح ایڈٹ کیا گیا ہے کہ یہ غلط فہمی پیدا کی جائے کہ اعلیٰ حضرت نے الٹراساؤنڈ مشین کا فارمولا چار سال کی عمر میں لکھ دیا تھا۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کوایڈٹ کیا گیا ہے۔ بچے نے یہ نہیں کہا ہے کہ الٹراساؤنڈ مشین کا فارمولا 4 سال کی عمر میں اعلیٰ حضرت نے لکھا تھا۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔