چین کے آسمان پر 7 سورج نظر آئے؟

کیا چین کے آسمان پر  7 سورج نظر آئے ؟پڑھیں فیکٹ چیک

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پر کئی سورج نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ چین کے آسمان پر 7 سورج دیکھے گئے ہیں۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا، ہمیں 20 اگست 2024 کی چائنا پریس کی رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے صوبہ سیچوآن میں آسمان پر 7 سورج دیکھے گئے۔ چینگڈو کی ایک شہری محترمہ وانگ اتوار 18 اگست کی شام کو مقامی ہسپتال کی 11ویں منزل پر تھیں، اس نے ایک ہی وقت میں آسمان پر ظاہر ہونے والے سات سورجوں کے منظر کو اپنے فون میں ریکارڈ کیا۔

سیچوآن فلکیات سائنس پاپولرائزیشن ایسوسی ایشن کے نائب صدر زینگ یانگ نے کہا کہ یہ دراصل ایک عام نظری وہم ہے۔

زینگ یانگ نے کہا کہ یہ واقعہ اس ورچوئل امیج سے ملتا جلتا ہے جسے مبصر پرتدار شیشے کے ذریعے متعدد ریفریکشن اور عکاسی کے بعد دیکھتا ہے۔ "شیشے کی ہر اضافی پرت کے ساتھ، ایک اضافی ورچوئل امیج بنتی ہے۔ بعض اوقات شیشے کے ایک ہی ٹکڑے کو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر ورچوئل تصاویر کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔

Link

اس کے علاوہ ڈمسم ڈیلی نے اس غیر معمولی نظارے پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں بھی اسے ایک نظری وہم بتایا گیا ہے۔ جس میں روشنی کے اضطراب اور بکھرنے کی وجہ سے ایک سورج بہت سے دکھائی دیتے ہیں۔

 Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ منظر محض ایک نظری وہم ہے۔ جو روشنی کے انعطاف اور بکھرنے کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔