ایک دکان میں زبردست آگ لگنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ ’’بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے… لکشمی پور میں ایک ہندو دکاندار راجن چندر کی دکان کو جلاکر راکھ کر دیا گیا ہے… راجن چندر اور اس کا خاندان تڑپ رہا ہے ، رو رہا ہے، ان کی روزی کا واحد ذریعہ ان کی دکان تیزی سے جل رہی ہے۔
فیکٹ چیک
تحقیقات کرنے پر، ڈی فریک کو اس ویڈیو کے حوالے سے 11 جولائی 2024 کو شائع بہت سی میڈیا رپورٹس ملیں ۔ بی ڈی بلیٹن کی رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ فجر کی نماز کے فوراً بعد مارکیٹ کے جنوبی جانب لگی۔ اس کے فوراً بعد فائر سروس کو اطلاع دی گئی۔ لیکن فائر سروس کے لوگ بروقت نہیں پہنچے – اس دوران آگ پھیل گئی۔ بعد ازاں فائر سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس سے قبل آگ میں 15 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
مزید برآں، ہمیں سمباد پرکاش سے ایک رپورٹ بھی ملی جس میں کہا گیا ہے کہ "متاثرہ تاجر جولھاس، سبز میا، اور سمن نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے کاروبار بند کر کے گھر چلے گئے۔ انہیں صبح سویرے خبر ملی کہ بازار میں آگ لگی ہے۔ بعد میں انہوں نے دیکھا کہ دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا ہے
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش میں تشدد سے پہلے 11 جولائی 2024 کا ہے اور اس کا حالیہ تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔